راج محل ۔ ( سے) کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ راج محل نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بڑا مطالبہ کر دیا۔

 راج محل ۔ (سلطان محمود ملک سے)


کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ راج محل نے  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بڑا مطالبہ کر دیا۔ 

افتاب انجم عوامی مقبولیت اور رابطہ مہم کے سلسلہ میں صفر پوزیشن پر ہیں,عوامی حلقوں کا موقف۔

تفصیلات کیمطابق ۔

راج محل سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ کو لے کر جیالوں اور امیدواران میں غم و غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ عوامی حلقوں کیمطابق سردار افتاب انجم حلقہ کی راج محل میں کارکردگی صفر ہے  پارٹی کا انھیں ٹکٹ دینا ایک غلط فیصلہ ہے کیونکہ کے آفتاب انجم عوامی مقبولیت اور رابطہ مہم کےسلسلے میں صفر پوزیشن پر ہیں ,باقی کے آٹھ امیدواروں میں سے کسی ایک کو ٹکٹ جاری کیا جائے جو پاکستان پیپلز پارٹی کو جیت دلا سکے  لہذا پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔آفتاب انجم سابقہ الیکشن میں اپنا آبائی پولنگ اسٹیشن بھی نہیں جیت سکے ۔

اس وقت حلقہ راج محل کے سب سے کمزور امیدوار ہیں , راج محل کے باقی آٹھ امیدواروں جن میں ملک محمد ندیم ,چوھدری زمان جنگی , امیر قابل امجد , رشید چوہدری سکندر حیات ,  جاوید نزیر بڑالوی, ملک حنیف قیصر ,فاروق بانیاں شامل ہیں, ان  میں سے مضبوط امیدوار کو ٹکٹ دے کر کارکنان کی مایوسی کو دور کرے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے راج محل کے کارکنان نے چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پارلیمانی بورڈ کے ممبران صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز راٹھور صاحب سے پرزور مطالبہ کیا کے راج محل علاقہ  35سال سے جبر و تسلط کا شکار ہیں اس پر رحم کھائیں,  راج محل کےمضبوط امیدوار کو ٹکٹ دے کر پارٹی کو جان بخشیں

Comments

Popular posts from this blog

تصویر میں نظر آنے والے نوجوان کا نام افضل ہے۔ یہ میرے پڑوسی ہیں

کوٹلی آزاد کشمیر ASP ہیڈ کوارٹر کوٹلی عباس علی شاہ نے سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بناکر اس کا غلط استعمال کرنے والوں کو وارننگ جاری کردی،