نہیں ہے ناامید اقبالؔ اپنی کشت ویراں سے ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی


 پاکستان جیسے ملک میں یہ کسی عجوبے سے کم نہیں

گزشتہ روز اسلام آباد میں سوتیلے باپ کی طرف سے بچے پر جو تشدد کیا گیا اس کی ویڈیو نظروں سے گزری ، ویڈیو دیکھ کر دل میں جتنا درد والم ہوا تھا ، 
اسلام آباد پولیس کی بروقت کاروائی کو دیکھ کر اور مظلوم بچے کے ساتھ محبت اور اظہار ہمدردی کو دیکھ کر یہ اطمنان ہوا کہ قوم کی اخلاقی اقدار میں ابھی سانسیں باقی ہیں ، 
اگر معالج اچھا مل جائے تو کچھ بعید نہیں کہ دنیا کے افق پر چھا جانے کی صلاحیت اس قوم میں بدرجہ اتم موجود ہے۔
ہماری پولیس کا عمومی رویہ ایسا ہوتا نہیں ہے لیکن آج یہ تبدیلی دیکھ کر میرا من کرتا ہیکہ ان پولیس اہلکاروں کو سلیوٹ پیش کروں۔ 
نہیں ہے ناامید اقبالؔ اپنی کشت ویراں سے 
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
 
#Pakistan #pakistanpolice

Comments

Popular posts from this blog

تصویر میں نظر آنے والے نوجوان کا نام افضل ہے۔ یہ میرے پڑوسی ہیں

کوٹلی آزاد کشمیر ASP ہیڈ کوارٹر کوٹلی عباس علی شاہ نے سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بناکر اس کا غلط استعمال کرنے والوں کو وارننگ جاری کردی،