تصویر میں نظر آنے والے نوجوان کا نام افضل ہے۔ یہ میرے پڑوسی ہیں


راجہ نعمان صدیقی )سے تصویر مین نظر آنے والے نوجوان کا  نام افضل ہے۔ یہ میرے پڑوسی ہیں اور ایک سال جونیئر ہیں۔ تصویر میں دائرے کے اندر نظر آنے والا گھر کچاگھر ان کا ہے۔ انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد گرامی چچا گودی خان ایک  نابینا شخص  ہیں۔ انتہائی نامساعد حالات میں افضل صاحب نے ڈبل ایم اے کیا اور مسلم کانفرنس کی گورنمنٹ میں گورنمنٹ انٹر کالج گوئی میں بطور ایڈہاک لیکچرر اسلامیات تعینات ہوئے۔ سردار عتیق خان کے خلاف عدم اعتماد کے بعد عزت مآب فاروق حیدر صاحب وزیراعظم بنے تو سردار نعیم صاحب نے ذاتی دلچسپی لے کر افضل صاحب کو نوکری سے فارغ کروا دیا۔ اب گزشتہ کئی سالوں سے پرائیویٹ کالجز میں پڑھا رہے ہیں اور اپنی پڑھائی بھی جاری رکھی ہے اور ایم فل بھی کر لیاہے۔ وزیراعظم صاحب آپ کس انسانی ہمدردی کی بات کرتے ہیں اگر آپ ہمدرد ہوتے تو اس نوجوان کو نوکری سے نہ نکالتے۔ تب آپ کے سر پر میرٹ کا بھوت سوار تھا دس دس سال نوکری کرنے والوں کو نکالا اور اب ایک سال والے بھی مستقل کر رہے ہیں۔ کیا آپ تب بھی آپ ذاتی شہرت کے لیے کر رہے تھے؟   اور آج بھی آپ نے ووٹ خریدنے کی کوشش کی ہے؟  آپ مجھ سمیت اپنے کارکنان کو یہ سمجھا دیں ہم آپ کے اس کارنامے کو کس منہ سے ڈیفینڈ کریں؟  اللہ نے جس مقام پر آپ کو پہنچایا تھا میرٹ کی بالادستی قائم کر کے آپ سرخرو تھے آپ کی کابینہ نے آپ کو ایک ایسے چنگل میں پھنسا دیا ہے جسکا اندازہ آپکو نہیں ہے۔ جناب وزیراعظم آپ نے 27ستمبر 2017 کو حلف برداری کی تقریب میں کہا تھا کہ میں میرٹ کی وہ مثال قائم کر دوں گا کہ آئندہ کوئی بھی خلاف میرٹ تقرری ہوئی تو یہ نوجوان اسکا راستہ روکیں گے۔ اور آپ نے خود ہی میرٹ کا جنازہ پرھا دیا۔ معاف کرنا چچا گودی جیسے کئی بے کس باپوں کی خواہشات آپ کے ہاتھوں کچلی گئیں ہیں۔ یو ٹرن لے لیں۔

Comments

Popular posts from this blog

کوٹلی آزاد کشمیر ASP ہیڈ کوارٹر کوٹلی عباس علی شاہ نے سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بناکر اس کا غلط استعمال کرنے والوں کو وارننگ جاری کردی،