مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ نے آزاد کشمیر اور مہاجرین مقیم پاکستان کے24 حلقہ جات سے اُمیدوار نامزد کر


مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ نے آزاد

کشمیر اور مہاجرین مقیم پاکستان کے24 حلقہ جات سے اُمیدوار نامزد کر دیئے۔
بتاریخ: 27 مئی 2021 ء
راولپنڈی
آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین راجہ محمد یٰسین خا ن نے آمدہ انتخابات 2021 کے لئے جماعتی ٹکٹ کے اُمیدواروں سے انٹرویو کے بعد سفارشات مرتب کر کے قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان، صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل میڈم مہرالنساء کو پیش کیں۔ اور قائد ین سے مشاورت کے بعد پہلے مرحلہ میں آزاد کشمیر اور مہاجرین کے حلقہ جات سے جماعتی ٹکٹ کے لیے 24 اُمیدوار نامزد کر دئیے۔ مرکزی سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردار واجد بن عارف کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جن اُمیدواروں کو ٹکٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے اُن کے نام اسطرح ہیں۔ حلقہ ایل اے-1- میرپور -1- ڈڈیال سے چوہدری غلام ربانی۔حلقہ ایل اے 2 میرپور 2 چکسواری سے سائیں ذوالفقار۔حلقہ ایل اے -3- میرپور -3-سٹی سے شہزادہ اقبال۔حلقہایل اے 5- بھمبر -1-برنالہ سے مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ۔ حلقہایل اے 9-کوٹلی2- نکیال سے سردار خضر حیات خان ایڈووکیٹ۔حلقہ ایل اے -12-کوٹلی-5-چڑہوئی سے راجہ نعیم منصف داد خان۔حلقہایل اے -14-باغ-1-غربی سے سردار عتیق احمد خان۔حلقہ ایل اے 15-باغ-2- وسطی سے راجہ محمد یٰسین خان۔حلقہایل اے -21-پونچھ4- -راولاکوٹ سٹی سے سردار اظہر نذرخان۔حلقہ ایل اے -22-پونچھ-5- پاچھیوٹ سے سردار محمد صغیر خان چغتائی۔ حلقہایل اے -23-سدھنوتی-1- پلندری سے سردار محمد الطاف حسین خان۔ حلقہایل اے -24-سدھنوتی-2- بلوچ سے ملک محمد عارف اعوان۔ حلقہایل اے-25-نیلم ویلی1- -شاردہ سے کمانڈر شفیق الرحمن۔ حلقہایل اے -27-مظفرآباد-1- کوٹلہ سے سلیم اعوان۔حلقہ ایل اے -28-مظفرآباد2- -لچھراٹ سے چوہدری محمد آصف یعقوب۔ا یل اے30- مظفرآباد -4 ہٹیاں دوپٹہ سے سید تصور عباس موسوی۔حلقہایل اے -31-مظفرآباد5- -کھاوڑا سے راجہ ثاقب مجید۔حلقہایل اے -32-مظفرآباد6- -چکار سے راجہ ندیم طارق۔حلقہایل اے -33-مظفرآباد -7- لیپہ ویلی سے ملک لیاقت علی اعوان۔ حلقہایل اے -34-جموں 1- - جھنگ سے سردار محمد عجائب خان۔ حلقہایل اے -36-جموں سیالکوٹ صاحبزادہ حافظ احسن رضا۔حلقہ ایل اے -37-جموں -4- نارروال سے محمد فیض چوہدری۔حلقہ ایل اے -44-ویلی5- -سے محترمہ مہرالنساء اورحلقہایل اے -45-ویلی -6- پشاور سے محترمہ سمیعہ ساجد راجاکے نام شامل ہیں۔
سیکرٹری پارلیمانی بورڈ نے کہا کہ باقی اُمیدوار دوسرے مرحلہ میں قائدین اور متعلقہ حلقہ جات کے کارکنوں سے مشاورت کے بعد چند روز میں نامزد کر دیئے جائیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جہاں تک ضلع کوٹلی کے حلقہ سٹی اور حلقہ راج محل کا تعلق ہے اس حلقہ کے تقسیم ہونے سے پہلے سینئر پارلیمنٹیر ین ملک محمد نواز خان منتخب ہوتے رہے اور ان دونوں حلقہ جات کی عوام نے نمائندگی کا حق بھی انہی کو دے رکھا ہے۔ اس لیے پارلیمانی بورڈ نے ان دونوں حلقہ جات کے لیے اُمیدواروں کی نامزدگی کا اختیار ملک محمد نواز خان کو تفویض کیا ہے وہی ان دونوں حلقوں کا فیصلہ کریں گے۔
x

Comments

Popular posts from this blog

تصویر میں نظر آنے والے نوجوان کا نام افضل ہے۔ یہ میرے پڑوسی ہیں

کوٹلی آزاد کشمیر ASP ہیڈ کوارٹر کوٹلی عباس علی شاہ نے سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بناکر اس کا غلط استعمال کرنے والوں کو وارننگ جاری کردی،