رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئی تم جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئی


 رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئی 
تم جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئی


موت سب سے بڑی سچائی اور سب سے تلخ حقیقت ہے ۔ اس کے بارے میں انسانی ذہن ہمیشہ سے سوچتا رہا ہے ، سوال قائم کرتا رہا ہے اور ان سوالوں کے جواب تلاش کرتا رہا ہے لیکن یہ ایک ایسا معمہ ہے جو نہ سمجھ میں آتا ہے اور نہ ہی حل ہوتا ہے. اسی حقیقت نے آج ہم سے ایک بااخلاق ، ملنسار،دلعزیز، شرافت و وضع داری کا پیروکار محمد مطلوب انقلابی چھین لیا۔ CMH راولپنڈی سے لے کر تدفین کے بعد تک ابھی تک یقین نہیں کر پا رہا کہ وہ ہم میں نہیں رہا ۔ گو میرا مطلوب انقلابی سے سیاسی اختلاف تھا اور کبھی ایک ٹیم کا حصہ بھی رہے، سیاسی اختلاف تو سگے بھائیوں میں بھی ہوتے اور بے شک مجھے ڈاکٹر شفیق کی وفات کے بعد مطلوب انقلابی کو رخصت کرتے ہوئے ایسا ہی محسوس ہوا کہ اللہ نے مجھ سے میرا ایک اور بھائی چھین لیا ہے۔ ڈاکٹر شفیق کے ساتھ بچپن کی گہری دوستی بھی تھی مطلوب انقلابی کی اور مجھے یاد ہے ابھی بھی جب میرے بھائی مطلوب انقلابی کا میٹرک کا نتیجہ آیا تو ڈاکٹر شفیق مرحوم نے سب سے پہلے دیکھا اور بضد ہوا کے یہ خبر اور ریزلٹ مطلوب انقلابی تک پہنچانا ہے کیوں کے اس وقت ترسیل کے عمل اتنے جدید نہیں ہوا کرتے تھے۔ آج دونوں بھائیوں سے محروم قدرت کی طرف دیکھ رہا ہوں کے نا جانے کل کس کی باری ہے اور یہی زندگی کی حقیقت ہے ۔ 

وہ اپنی وضع کا آخری سیاست دان تھا، ایک عزم مصمم والا شخص جس نے تمام عزیز تر امور کو پوری لگن اور مضبوط ارادوں کے ساتھ آگے بڑھایا۔ وہ ریاست میں ہمہ جہت اور بدعنوانی سے پاک سیاست کرنے کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مطلوب انقلابی کی وفات بلاشبہ ملک و ملت کے لئے خصارہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔

گزشتہ ہونے والی اچانک اموات اور بلخصوص مطلوب انقلابی کی وفات کے بعد اپنے تمام کارکنان کو گزارش کرتا ہوں کہ ایک ہفتہ سوگ اور تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رکھیں۔

اللہ پاک مطلوب انقلابی کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور آزمائش کی اس گھڑی میں ہم سب کا حامی و ناصر ہو  آمین ثم آمین یا رب العالمین۔


ازقلم✒محمد رفیق نئیر

Comments

Popular posts from this blog

تصویر میں نظر آنے والے نوجوان کا نام افضل ہے۔ یہ میرے پڑوسی ہیں

کوٹلی آزاد کشمیر ASP ہیڈ کوارٹر کوٹلی عباس علی شاہ نے سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بناکر اس کا غلط استعمال کرنے والوں کو وارننگ جاری کردی،