وقار یونس کو بار بار پاکستان ٹیم انتظامیہ میں لایا جاتا ہے، حالانکہ اگر وقار یونس پاکستان ٹیم کے ساتھ نہ ہوتے تو شاید آج احمد شہزاد اور عمر اکمل دنیا کے بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہوتے۔

وقار یونس کو بار بار پاکستان ٹیم انتظامیہ میں لایا جاتا ہے، حالانکہ اگر وقار یونس پاکستان ٹیم کے ساتھ نہ ہوتے تو شاید آج احمد شہزاد اور عمر اکمل دنیا کے بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہوتے۔


اگر مصباح اور وقار یونس کی انا نہ ہوتی تو صہیب مقصود اس وقت دنیا کا بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہوتے۔

شاہد آفریدی نے جتنا عرصہ پاکستان کی خدمت کی اور پاکستان کا نام روشن کیا، ان کو جس طریقے سے بار بار وقار یونس کی انا کی بھینت چڑھایا جاتا رہا، وہ بھی ہرگز قابل برداشت بات نہیں تھی۔

عبدالرزاق کرکٹ کی دنیا کے بڑے آل راؤنڈرز میں سے ایک جانےجاتے تھے، اگر وقار یونس کی انا بیچ نہ آتی تو شاید عبدالرزاق مزید کچھ عرصہ تک پاکستان کا نام روشن کر سکتے تھے۔

مگر ہم نے ماضی سے کچھ نہ سیکھا اور ایک بار پھر پاکستان کرکٹ اور باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کا مستقبل اسی وقار یونس اور مصباح کے حوالے کر دیا۔

اور آج ایک اور کھلاڑی اور اس وقت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دنیا کے ساتویں بہترین بولر محمد عامر بھی مصباح الحق اور وقار یونس کی انا کی بھینت چڑھ گئے۔

محمد عامر ایک باصلاحیت اور نوجوان بولر ہیں اور پاکستان کے لئے بہت سے میچ جیت چکے ہیں۔ وہی محمد عامر جس کے بارے میں اس صدی کا سب سے بہترین بلے باز ویرات کوہلی کہتا ہے کہ مجھے سب سے ذیادہ مشکل مژمد عامر کا سامنا کرتے ہوتی ہے۔

ابھی بھی وقت ہے کہ عوام آواز اٹھائے اور محمد عامر کو انصاف دیا جائے اور وقار یونس و مصباح الحق کی اس جوڑی سے پاکستان کرکٹ کی جان چھڑوائی جائے کیونکہ اس وقت بہت سے نوجوان پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں اور یہ دونوں ان کا کیریئر بھی برباد کر سکتے ہیں۔
 

Comments

Popular posts from this blog

تصویر میں نظر آنے والے نوجوان کا نام افضل ہے۔ یہ میرے پڑوسی ہیں

کوٹلی آزاد کشمیر ASP ہیڈ کوارٹر کوٹلی عباس علی شاہ نے سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بناکر اس کا غلط استعمال کرنے والوں کو وارننگ جاری کردی،